پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر چودھری اسحاق -سینئر نائب صدر چودھری خالد -نائب صدر فیاض بشیر -جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہر راجہ -سابق صدر ماجد نزیر نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر ارشد رچیال ، پاکستان پریس کلب برطانیہ یارک شائر کے صدر حسیب ارسلان کو دنیا نیوز انٹرنیشنل افیئرز اینڈ نیوز کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے اور آزاد کشمیر سے آئے ریٹائرڈ ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔
عارف چودھری
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر ارشد رچیال، پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر اسحاق چوہدری ، سینیئر نائب صدر اور مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدرچودھری خالد ہنجرا -جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہر راجہ ، شیفیلڈ برانچ کے صدر اور دنیا نیوز برطانیہ کے چیف رپورٹر شفقت مرزا ، ،پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری زاہد نور , سابق صدر و سلیک ایشین انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ماجد نذیر، دنیا ٹی وی مانچسٹر کے مصطفی مغل -سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر -ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات یعقوب چوہدری ، محمد عابد کی خصوصی شرکت ۔عشائیہ کی نقابت ڈاکٹر اظہر راجہ نے کی۔پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر چودھری ارشد رچیال نے کہا کہ برطانیہ بھر کی صحافی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذہبی شدت پسندی کی بجائے مثبت تصویر کشی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ہم اپنی مرضی سے ہجرت کر کے برطانیہ آئے ہیں ہماری نسلیں یہاں پروان چڑھ رہی ہے تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہماری نوجوان نسل پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں برطانوی معاشرے میں ہمارا نمایاں کردار ہے ہمیں باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا چاہیے اگر اپنی تشویشات یا پھر مذہبی جذبات و احساسات بارے اپنا احتجاج درج کروانا ہے تو اسکے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔ ان کا مذید کہنا پاکستان پریس کلب برطانیہ مثبت اور تعمیری صحافت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے بارے پرعزم ہے اور ہم اس پر عملی طور پر کام کریں گے انہوں نے معزز مہمانوں اور پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کا انتہائی خوبصورت اور بامقصد تقریب منعقد کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ یارک شائر برانچ کے صدر و دنیا نیوز انٹرنیشنل افیئرز و نیوزکے ڈائریکٹر حسیب ارسلان نے کہا کہ صحافت میں انکی انقلابی ترقی میں استاد ارشاد رچیال کا بنیادی کردار ہے صحافت میں لانے کے ساتھ انکی قدم قدم پہ راہنمائ نے مجھے اس مقام پر پہنچایا اس میں اللہ تعالیٰ کا کرم اور والدین کی دعائیں بھی شامل تھیں میری کوشش ہو گی کہ میں کمیونٹی کی بہتری اور انکے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ہر ممکن کوشش کروں ۔ریٹائرڈ ڈاکٹر مقبول حسین نے کہا کہ برطانیہ میں رہ کر صحافی دوست پاکستان و آزاد کشمیر کے ساتھ برطانیہ کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں انکی خدمات قابل فخر و ستائش ہیں۔پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کو شکریہ جنہوں نے میری عزت افزائی کی ۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر اسحاق چوہدری نے کہا کہ ہمارے پریس کلب کے لیے باعث اعزاز ہے کہ ہمارا ایک نوجوان ساتھی حسیب ارسلان انتہائی کم عرصہ میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دنیا نیوز کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوا۔ سینیئر نائب صدر و بین الاقوامی کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری نے کہا کہ میرے لیے باعث اعزاز و فخر کے جب سے برطانیہ آیا ہوں اتنے مخلص اور ملنسار قدم قدم پہ راہنمائ کرنے والے ساتھی ملے جن سے بہت کچھ سیکھ کر آج اس مقام تک پہنچا اور آگے چل کر بھی ان سے مذید سیکھنے کا موقع ملے گا میرے ان سے تعلقات سگے بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہیں اور میں زندگی کی آخری سانس تک اسکا پہرا دوں گا۔ عشائیہ میں ماجد نذیر ، زاہد نور اور شفقت مرزا نے بھی اپنا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بحیثیت برطانوی شہری ہم بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بحیثیت برطانوی شہری وہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے