وزیرآباد(نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سول ہسپتال میں لگائے گئے صحت میلہ سے دو ہزار مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔ صحت میلہ میں تمام مریضوں کے جامع ٹیسٹ اور چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا۔ ہیپاٹائٹس، شوگر، ٹی بی، ایڈز کی تشخیص سمیت جملہ امراض کے علاج معالجہ کا اہتمام اور مختلف امراض کے مکمل علاج کے متعلق مریضوں کو آگاہی بھی دی گئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سعدیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مریضوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صحت میلہ کے دوران جن افراد میں مختلف امراض کی تشخیص ہوئی ان کے علاج کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لگایا گیا صحت میلہ سے دو ہزار مریضوں نے استفادہ حاصل کیا ہے۔ جن میں 278 مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ویکسین لگائی گی، 6 مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور 22 میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی، شعبہ گائنی کے 170 مریض چیک کئے گئے، 1400 مریضوں کے خون میں شوگر کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 170 مریضوں میں شوگر کا مرض پایا گیا،28 مریضوں کے بلڈ سیمپل پی سی آر کے لیے بھجوائے گئے ہیں،دو افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی جبکہ ایڈز ٹیسٹ میں تمام مریض کلیئر قرار دئیے گئے،اس موقع پر صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ اور صدر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کاشف چوہدری نے بہترین انتظام پر ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے، اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویزمیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مریضوں کو ہرممکن سہولت دی جارہی ہے۔ صحت میلا کے ڈیٹا کے مطابق مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ، مدثر حسین، انیلا رفیق و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔(فوٹوہمراہ ہے)
