وزیرآباد(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی طرف سے24 نومبر کو اسلام آباد میں فائنل دھرنےکی کال کے پیش نظر دریائے چناب پہ واقع گجرات ٹول پلازہ اور نیوخانکی بیراج کے دونوں اطراف رکاوٹیں ڈال کرراولپنڈی اور لاہور جانے والی ٹریفک کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا جس کے نتیجے میں دور دراز جانے والی ٹریفک سمیت لوزیرآباد سے گجرات جانے والی لوکل ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہونے سے مزدورسمیت پرائیوٹ اور گورنمنٹ ملازمت سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو دوران سفر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ دریائے چناب کے دونوں پل کے دونوں اطراف ضلع گجرات اور ضلع گوجرانوالہ کی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جو لوکل پیدل سفر کرنے والے اور موٹرسائیکل سوار مسافروں کو بھی گزرنے نہیں دے رہے ہیں بلکہ باوثوق زرائع کے مطابق پل کے دونوں اطراف کھڑی پولیس مجبور مسافروں سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے مجبور مسافروں کو پلُ سے گزرنے دے رہے ہیں یوں پولیس والےپی ٹی آئی کےدھرنے کو روکنے کے ساتھ ساتھ مجبور مسافروں اور گڈزٹرانسپورٹ اور پسنجرز بسوں کو بھی روک کر بعد میں راستہ دینے کی مد میں خوب دیہاڑی لگائی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
