وزیرآباد(نا مہ نگار) قیمتی سرکاری زمین کو مقامی کاشتکاروں کے قبضے سے واگزار کروا لیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ اور تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا۔موضع چوڑامیں عرصہ دراز سے قابض مافیا کے خلاف حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ اور تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ نے کامیاب آپریشن کیا موضع چوڑا سے 23کنال زمین کوقابضین کے قبضہ سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔ آپریشن میں محکمہ مال کے افسران اور پولیس نے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑنے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدا یت پر قبضہ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کارروائی کا عمل جاری ہے اور کسی بھی صورت سرکاری زمینوں پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے واگزار زمین پر سرکار کی ملکیت کا بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایات دی
