وزیرآباد(نا مہ نگار) جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران محمد الیاس چوہان،محمد سہیل چوہان،اعجاز چوہان کریانہ والے،محمد عباس چوہان،نواز چوہان کے بھائی عمر شہزاد چوہان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران وممبران،منتخب نمائندوں،وکلاء،صحافیوں،تاجر تنظیموں کے نمائندگان،صنعتکاروں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 24نومبر بروز اتوار صبح9بجے جامع مسجد حافظ معینی صاحب مصالحہ مارکیٹ وزیر آباد میں ہوگا۔جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی
