لندن عارف چودھری
پاکستان سے آئے سابق پرنسپل چودھری عبدالشکور نے خصوصی شرکت کی ۔ تارکین وطن میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل بارے بات چیت کی گئی ۔ روچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایمونٹ نے کونسلر فیصل رانا کا دوست احباب کو اکٹھے مل بیٹھنے کا خوش آئند کہا۔ ۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ عشائیہ میں ساتھیوں سے ملکر مثبت گفتگو ہوئ۔کونسلر وزیر شاہ نے کہا کہ نادرہ کارڈ کے حصول کو گھر کی دہلیز پہ ممکن بنانے کے دی گئ سہولت ختم کر کے اب اسکا دائرہ تیس میل کر دیا گیا جو کہ زیادتی ہے ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے اسکو پہلے کی طرح بحال کیا جائے ۔ سابق مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا مل بیٹھ کر مقامی سطح اور حکومت پاکستان کی طرف سے پیش آنے والے مسائل پر بات چیت ہوئ۔میزبان کونسلر فیصل رانا ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت ۔کونسلر محمد ارشد – کونسلر آفتاب حسین اور کمیونٹی لیڈر چودھری اعتزاز عاصم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے مختلف شہروں میں ہونے والی نادرا سرجری کے انعقاد کو بند کر دیا ہے جس سے پاکستانی کمیونٹی شدید مشکلات کا شکار ہے اس بارے حکومت پاکستان کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا ہو گا
حکومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں کمیونٹی کے اندر نادرا کارڈ کے حصول کو مشکل بنانے کے فیصلہ سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اندر سخت تشویش پائی جاتی ہے