پاکستان کا مستقبل رہنماؤں پر نہیں بلکہ ہماری اجتماعی کوششوں پر منحصر ہے۔چیئرپرسن یو اے ایف کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل نیوز کے مطابق یو اے ایف کی چیئرپرسن نادیہ خان نے کہا کہ لوگوں کو لوگوں کی ضرورت ہے، سیاست کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم، ترقی اور اتحاد پر توجہ دینے کے بجائے، سیاسی رہنماؤں کی پرستش میں گم ہو چکی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہیے، نہ کہ شخصیات کی عبادت۔ انہوں نے کہا کہ غربت، تعلیم، صحت اور ترقی ہمارے حقیقی چیلنجز ہیں، لیکن یہ سب سیاسی ڈراموں کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ ہمیں اس دائرے سے باہر نکلنا ہوگا اور انسانی اقدار کو سیاسی تقسیم پر ترجیح دینی ہوگی۔یو اے ایف کی چیئرپرسن نادیہ خان نےاردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل رہنماؤں پر نہیں بلکہ ہماری اجتماعی کوششوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سیاست کے بجائے عوام کے لیے متحد ہوں۔