منشّیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں۔نادیہ شاہین

Spread the love

منشّیات ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وومن ایس ایچ او

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) وومن ایس ایچ او نادیہ شاہین نے کہا کہ منشّیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ منشّیات ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ منشیات فروشوں کی نشاندھی میں عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے کیونکہ منشّیات کا خاتمہ عوام کےتعاون سے ہی ممکن ہے۔وومن ایس ایچ او نادیہ شاہین نے اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نوجوان نسل میں اس بات کا شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ مذاقا بھی نشہ آور اشیاء استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی نشے کے عادی یا فروخت کرنے والے سے دوستی رکھیں، کیوں کہ بعض اوقات مذاقا کی گئی ایک چھوٹی سے غلطی کی بھی بہت بھاری قیمت چکانی پڑ جاتی ہے، جو تباہی و بربادی پر بھی منتج ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں