باران رحمت کیلئے سنت کے مطابق کھلے میدان میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔حافظ عبد الحمید عامر
جہلم (محمد زاہد خورشید )مورخہ 25 نومبر بروز سوموار صبح 10:30 بجے جوبلی گھاٹ جہلم میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔اس بات کا اعلان جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نے جامعہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موسم سرما میں ابھی تک بارش نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سموگ کی وجہ سے بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا اجتماعی طور پر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کیلئے سنت نبوی e کیے عین مطابق کھلے میدان میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اہلیان جہلم سے درخواست ہے کہ وہ بر وقت پہنچ کر نماز استسقاء ادا کریں۔
