خدانخواستہ جب بھی ھنگامی صورتحال ھوتی ھے ‘ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اولین قدم اٹھاتی ھے

Spread the love


(جہلم سے بلال رضا کی رپورٹ)خدانخواستہ جب بھی ھنگامی صورتحال ھوتی ھے ‘ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اولین قدم اٹھاتی ھے تاکے مخلوق اللہ کی آسانی ھو ۔ اسی طرح پہلے کی طرح اس دفعہ بھی سڑکیں بلاک ھونے سے مسافر عوام الناس و ٹرک ڈرائیور کسمپرسی کی حالت میں تھے ۔ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے
فوری طور پر پانی و بہترین کھانا جہلم ریلوے اسٹیشن و جی ٹی روڈ پر پھنسے لوگوں تک پہنچایا ۔ پردیسی مسافروں کی جہلم والوں کے لئے دعائیں انمول تھیں ۔ پہلے بھی حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی اپیل پر پورے جہلم نے لبیک کہا تھا ‘ اور اہلیان جہلم ان پردیسی مہمانوں کی خدمت کے لئے نکل پڑے تھے سڑکیں کھلنے پر جہلم والوں کو دعائیں دیتے رخصت ھوئے تھے ۔
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اہلیان جہلم بلکے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کرتی ھے ‘ جتنی ممکن ھو سکے ان مشکل میں مبتلا پردیسیوں کے لئے آسانی کا سبب بنیں ۔
اللہ تعالیٰ ھم کو مخلوق اللہ میں آسانی و خیر تقسیم کرنے والا بنائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں