ورنتھ سویٹ ہال اولڈہم میں ساتویں بیکن ماسک ایوارڈ کا انعقاد

Spread the love


لندن عارف چودھری
ورنتھ سویٹ ہال اولڈہم میں ساتویں بیکن ماسک ایوارڈ کا انعقاد ۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار ،رکن برطانوی پارلیمنٹ عمران حسین و دیگر سرکردہ شخصیات جن میں فیتھ ایسوسی ایشن اینڈ بیکن ماسک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت وڑائچ ،ڈائریکٹر آف اسلامک ریلیف یوکے طفیل حسین ،سینئیر لیکچرار ڈاکٹر محمود چانڈیا ،شیخہ نوشین گل ،کنورٹ مسلم فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مالیات کونر مرفی ،ہیلتھ لیکچرار مفتی محمد زبیر بٹ ،طیب اخلاق ،راشد بخآری ،ڈاکٹر اسماعیل آملہ حافظ عبد العالم ،ڈاکٹر امجد سلیم، مئیر کونسلرشاہین اشرف -راچڈیل مساجد کونسل کے چئیرمین ندیم میر -سیکرٹری حافظ عبدالمالک -بلال مسجد کے شیراز -آشٹن سینٹرل مسجد کے امام مولانا غلام محی الدین – اور اینڈریو بارسن چئیر کنورٹ مسلم فاؤنڈیشن کے علاؤہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی-نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمود چانڈیا نے انجام دئیے -چیف ایگزیکٹو آفیسر فیتھ ایسوسیٹ اینڈ بیکن ماسکز شوکت وڑائچ نے کہا کہ برطانیہ میں اسی فیصد مساجد پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے بنائی ہیں مساجد کی خدمات کو پہلے کبھی سراہا نہیں گیا حالانکہ مقامی کونسلیں کئ خدمات کے لیے ان کی مدد لیتی ہیں مسجد اس وقت کمیونٹی کی حفاظت کا کردار ادا کر رہی ہے اور مساجد کی وسعت کے لیے پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ تمام مہمانوں کا شکریہ جنہوں نے تقریب میں شرکت کی۔حکومت برطانیہ کے وزیر لارڈ واجد خان نے کہا کہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے انکا مزید کہنا تھا کہ بین المذاہب کمیونٹی باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے برطانیہ میں جانے کا اتفاق ہوتا ہے مسلمان کمیونٹی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران چوہدری نے کہا برطانیہ بھر میں مساجد اسلاموفوبیا بارے منفی پروپیگنڈا کا اثر زائل کرنے کے لیے صحافیوں کمیونٹی راہنماؤں ،ساست دانوں کی زمہ داری ہم کسی صورت بھی اسلاموفوبیا اور نسلی مساوات کے منفی تاثر کو پھیلنے نہ دیں۔ نارتھ ویسٹ ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ڈپٹی چیف کانسٹیبل رون مورے نے کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے اور پولیس کا اس بارے باخبر ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ روچڈیل کونسل آف ماسک کے چئیرمن ندیم میراور سیکرٹری حافظ عبدالمالک نے کہا کہ اس تقریب نے تمام مساجد کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کیا ہے ہم کو اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہیے کہ مساجد معاشرے کے اندر کردار ادا کر رہی ہیں اسے سراہا جائے میں ایوارڈ جیتنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔عالمہ میں اعلی کاردگی کا ایوارڈ حاصل کرنے والی شیخہ صالحہ بخاری نے کہا کہ میں جہاں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہوں وہاں کی کمیونٹی پہ میرا یقین ہے انکا مزید کہنا تھا کہ عورت کے لیے حجاب پہنا دین اسلام کی علامت ہے آپ اپنے طرز زندگی کی حفاظت کریں نہ کہ دوسروں کی اپنائیں ۔ بلال مسجد راچڈیل کی جانب سے شیراز نے ایوارڈ دینے پر بیکن ہاؤس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا -پچھلے سال بیسٹ امام کا ایوارڈ جیتنے والے سینٹرل مسجد آشٹن کے امام مولانا غلام محی الدین نے امام کی ڈیوٹی کے متعلق تفصیل سے بتایا -ابردین ماسک اینڈ اسلامک سنٹر کو یوتھ سروس ،نیلسن کمیونٹی مسجد کو خواتین سروس ، سلام سنٹر مستقبل کے ڈیزائن،سب سے موثر طریقے سے چلائی جانے والی مسجد کا ایوارڈ بلال اکیڈمی ،رضاکارانہ خدمات کے صلہ میں جامعہ مسجد بلال،عالمہ کا ایوارڈ شیخہ صالحہ بخاری سب سے زیادہ موثر ترین امام کا ایوارڈ شیخ آدم کیلوک کو دیا گیا -راچڈیل کی دو مساجد گولڈن مسجد اور بلال مسجد کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا –

برطانیہ میں بین المذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں مسلمان کمیونٹی کا کردار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں