پی ٹی آئی کی ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی کال کے پیش نظر جی ٹی روڈ پر دریائے چناب کا پل گزشتہ 4روز سے بند

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی کال کے پیش نظر جی ٹی روڈ پر دریائے چناب کا پل گزشتہ 4روز سے بند ہے جس سے گجرات اور وزیر آباد کے درمیان آمد و رفت معطل اور معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے بھی کاروباری معاملات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔رخاوٹیں کھڑی ہونے کے باعث اسلام آباد سے گجرات اور اس سے آگے وزیر آباد سے گوجرانوالہ لاہور کا سفر نہ ممکن ہوچکا ہے۔ دریائے چناب کے دونوں اطراف پر واقع گجرات اور وزیر آباد کا باہمی رابطہ منقطع ہونے سے دونوں اطراف کی آبادی، بالخصوص کاروباری افراد، سرکاری ملازمین، مزدور اور کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں