وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر محمد زمان چیمہ اور ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتاہے،کسی کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں، ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آرمی چیف کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے،پاکستان اس وقت سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے، جہاں دہشت گردی کا خاتمہ، قومی یکجہتی، اور معیشت کی بحالی سب سے اہم مسائل ہیں،پی ٹی آئی ملک و قوم کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف،وزیرا عظم میا ں محمد شہباز شریف اب بھی و فا ق اور پنجاب میں عوام کو ریلیف فراہمی و خوشحالی کے لیے انتھک جدوجہد کی جارہی ہے ن لیگ نے ہمیشہ سیاسی قوت کے طورپر اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کیا ہے اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح بنایا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طر ف سے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7لاکھ کرساڑھے 12ایکڑ سے 25ایکڑ تک گندم کاشت کر نے والے کسانوں کومفت لیزر لیولردینے 25ا یکڑ سے زائد کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر بغیرنفع کرائے پر زرعی مشینری فراہم کرنے کسان کارڈز کے ڈیلرز کی تعداد 3 ہزار تک بڑھانا خوش آئندہے اس سے کسانوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
