وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے، امتیاز احمدخان

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد امتیاز احمدخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے،ڈسٹرکٹ بار کونسل وزیرآباد وکلاء کی شان ہے،ٹیم بن کر نئے ساتھیوں کے ہمراہ قانون کی بالا دستی قائم کرینگے،بارکی عظمت ووقاراورکالے کوٹ کے تقدس واحترام کی پاسبانی ہمارا شیوہ ہے، انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد قانون، آئین کی بالا دستی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا اور وکلاء برادری کی فلاح بہبود ہے،تمام معزز وکلا ء قابل عزت واحترم ہیں،وکلاء اور بار کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھیں گے۔اس موقع پر میاں محمد رمضان،ایاز احمد،اسد امتیاز ودیگر بھی موجود تھے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں