سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے چیئرمین شکیل اعوان اور انکی ٹیم کی طرف سے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی برسی کے موقع پر مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے چیئرمین شکیل اعوان اور انکی ٹیم کی طرف سے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی برسی کے موقع پر مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد نعیم مئیو، عامر اصغر بھٹہ چیف ایگزیکٹو فوڈ ویلی ریسٹورنٹ، سید امتیاز شاہ، محمد عمران، مہر کامران، نوید علی، محمد حسنین، صائم علی، ارسلان حیدر بٹ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین شکیل اعوان نے خطاب میں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی تحریک پاکستان سمیت دیگر تحریکوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انیس ویں صدی کے آخر سے قیامِ پاکستان تک کوئی ایسی ملّی، دینی اور سیاسی تحریک نہ ہو گی، جس میں بابائے صحافت، مولانا ظفر علی خان نے قائدانہ کردار ادا نہ کیا ہو۔ جنگِ طرابلس ہو یا بلقان، تحریکِ خلافت ہو، افغان آزادی کا سوال ہو یا مسئلہ فلسطین، تحریکِ حرّیتِ کشمیر ہو یا مسجد شہید گنج کا مسئلہ، سائمن کمیشن ہو یا نہرو رپورٹ، تحریکِ پاکستان ہو یا تحریکِ ختمِ نبوت، دین دشمن تحریکیں ہوں یا آزادیِ صحافت کا سوال، مولانا ظفر علی خان ایک آتش نوا مقرّر اور صاحبِ قلم، نڈر عوامی رہنما اور شاعر کے طور پر پیش پیش رہے، شکیل اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کا نام تابندہ اور روشن ہے، آج دور جدید کے پیش نظر وقت ہم سے اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اپنے آباوو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور قلم سے جہاد کرتے ہوئے پاکستان اور اسلام دشمن طاقتوں کا منہ توڑ جواب دیں۔ (فوٹو ہمراہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں