جلال پور جٹاں ( مرزا طارق محمود کی رپورٹ)پریس کلب جلالپورجٹاں کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر ارشاد مرزا منعقد ہوا جس کا آغاز عیسیٰ خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ تمام ساتھیوں نے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا ، جنرل سیکرٹری قاری محمد ابوبکر غزالی نے اجلاس کی کاروائی ایجنڈا کے مطابق چلائی اجلاس میں پریس کلب کے ممبر رمضان دانش کو آل پاکستان لوکل گورنمنٹ فیڈریشن کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جن کے پہنچنے پر انہیں طلائی ہار پہنائے گئے اور ان کے اعزاز میں گڈو اربن لاونج میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا رمضان دانش نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر ارشاد مرزا اور جنرل سیکرٹری قاری محمد ابوبکر غزالی سمیت عہدیداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عہدہ اللہ پاک کی طرف سے امتحان ہے جس میں پر خلوص طریقہ سے کام کرتے ہوئے سرخرو ہونے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لاکل گورنمنٹ کے تحت ورکز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں گے رمضان دانش نے کہا کہ ڈاکٹر ارشاد مرزا اور محمد ابوبکر غزالی کی قیادت میں صحافی اپنے فرائض اللہ کے فضل و کرم سے پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کر رہے ہیں جبکہ صدر پریس کلب ڈاکٹر ارشاد مرزا ، جنرل سیکرٹری قاری محمد ابوبکر غزالی ، ڈاکٹر ملک طارق سلیم ، پرنس شاہد بھٹہ ، مدثر چیمہ ، شاہد ڈار ، سید وسیم شاہ ، ظہور احمد مرزا ، عیسیٰ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور رمضان دانش کو مبارکباد پیش کی مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک بار پھر اللہ پاک نے موقع دیا ہے کہ صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے انہوں نے دوسری صحافی تنظیموں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے پرنس شاہد بھٹہ کو تمام تر اختیارات دیئے اور کہا کہ صحافی برادری اگر کسی قربانی سے بھی اکٹھی ہوتی ہے تو اس پر سر خم تسلیم کریں گے ہمیں اکٹھے ہونے کے لیے پسند نا پسند کے چنگل سے آزاد ہو کر صحافیوں کے اتحاد اتفاق پر کمپرومائز کرنا ہو گا اجلاس کا اختتام ارشد جمیل سیفی کی دعا سے ہوا
