جہلم(اختر شاہ عارف)ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی المرکز اور دیگر نے دوپہر کا تقریباً ایک سو پچاس افراد کو کھانا اور پانی پہنچایا ۔
تین چار دن سے جاری روڈ بندش کی وجہ سے اشیاء خورد نوش روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے دریائے جہلم پل پر سینکڑوں لوگ بے یار و مددگار سڑک کے کنارے پڑے ہیں ۔جبکہ صدر المرکز
(سی ڈی سی) ڈاکٹر شاہد تنویر ، ممبر المرکز ارشد محمود مبارک ، عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم، حسیب احمد اور معظم عمر سب نے جی ٹی روڈ پر مسافروں کو کھانا اور پانی تقسیم کیا۔ یاد رہے کہ کل رات کو بھی 200 بندوں کو کھانا کھلایا تھا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
