کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی پسپ پروگرام کے تحت جاری کاموں میں سست روی پر شدید اظہار ناراضگی

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی پسپ پروگرام کے تحت جاری کاموں میں سست روی پر شدید اظہار ناراضگی، ٹائم لائن پورا نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے، کمشنر کی ہدایت۔ منصوبے کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، شعیب اقبال سید۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی افتخار علی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر صفدر حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد، اے سی جنرل رائے فیصل عمران نے شرکت کی۔ انہوں نے علامہ اقبال روڈ اور ہائی سٹریٹ روڈ پر سٹریٹ لائٹس پولز لگانے میں مسلسل تاخیر اور فرید ٹاؤن روڈ پر ٹف ٹائل لگانے کے جاری کام میں روایتی سست روی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سٹی مینجر محمد اسجد خان کو ہدایت کی کہ وہ تمام جاری کاموں کی ٹائم لائن کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر کی مختلف مارکیٹوں سے کرایہ کے بقایا جات کی وصولی نہ ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور سی او کارپوریشن شیخ اشفاق احمد کو ہدایت کی کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے ہمراہ بقایا جات کی وصولی کریں۔ انہوں نے کنعان پارک میں سیوریج لائن بچھانے کے کام کی تکمیل کے بعد پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں