سیاست میں مذاکرات سے ھی مسائل حل ھو سکتے ہیں دوسرے سیاستدانوں کی طرع عمران خان کو بھی پاکستان کے لئے حکومت سے مزاکرات کرنے چاہئے- اعجاز الحق

Spread the love

لندن عارف چودھری
پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صدر ممبر قومی اسمبلی اعجازالحق نے برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری سے پاکستان کے مو جودہ حالات پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے تمام پارٹیوں کے سربراہوں کو ایک جگہ بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے -جب تک س بلا تفریق صرف پاکستان کا نہیں سوچیں گے پاکستان کے مسائل حل نہیں ھو نگے -انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو بھی پاکستان کے مزاکرات کرنے چاہئے پچھلے دور میں نواز شریف نے بھی بات چیت کی تھی -انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا لیکن حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں سے اب پاکستان کی معثیت بہتر ھو رھی ھے – اوورسیز پاکستانیوں اور دوسروں کے لئے اب ایس آئی ایف سی ادارہ بنا دیا گیا ھے جس سے کوئی بھی حکومت ھو آپ کی سرمایہ کاری کو تحفظ حاصل ھو گا -اس کے باوجو د ملک کی ترقی کے لئے سب کو ایک جگہ بیٹھنا ھو گا -اوورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملکوں میں آپس میں اتحاد پیار محبت سے رہنا چاہئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں