مسلم ھینڈز خدمت کے سنہرے مشن پر کار بند ہے، طارق جاوید ملک

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) اقوام کی کی تقدیر تعلیمی ترقی سے عبارت ہے جدید تعلیم کا فروغ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔مسلم ھینڈز خدمت کے سنہرے مشن پر کار بند ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ میانی میں مسلم ہینڈز پاکستان کے گرلز فرینڈلی پراجیکٹ کے تحت واشرومز کی تعمیر کی تکمیل پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پرنسپل حافظہ سائرہ نے کی۔ سکول کی ہونہار طالبہ زرتاج ملک نے فیتہ کاٹ کر واش رومز کے فنکشنل ہونے کا افتتاح کیا۔مسلم ھینڈز کے سینئر آ فیسر طارق اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مادی وسائل کی کمی کے باعث سرکاری تعلیمی ادارے بے گناہ مسائل کا شکار ہیں اور مسلم ھینڈز فروغ تعلیم مشن کے ساتھ ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کی خواہاں ھے۔ صدر تقریب حافظہ سائرہ نے کہا کہ سکول میں طالبات کے لئے واش رومز کی کمیابی سے طالبات بے گناہ پریشانی میں مبتلا تھیں اور خدمت کی سوچ کی حامل ہونہار طالبہ زرتاج ملک کی خصوصی کاش سے مسلم ہینڈز کی ٹیم نے جدید طرز کے واشرومز تعمیر کر کے طالبات کو بہتر سہولت فراہم کر دی ھے جس پر مسلم ھینڈز کے چئیرمین سید لخت حسنین اور کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور تحسین کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر سینئیر سائنس ٹیچر میڈم فرح، مسلم ھینڈز کے ٹیکنیکل۔ آ فیسر غلام دستگیر ایڈمن آ فیسر حافظ مبشر،سکول کونسل کی ممبر نادیہ کنول اور دیگر زعماء بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں