وزیرآباد (نامہ نگار) تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا کوسٹر کے کنڈیکٹر کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔وزیرآباد کے علاقہ چک ستیہ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ (کوسٹر) کی ٹکر سے دھونکل روڈ اللہ جوایا کالونی وزیرآباد کے رہائشی باپ بیٹا 55سالہ محمد یوسف اور 22سالہ زین جاں بحق ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق دونوں باپ بیٹا زین یوسف اور محمد یوسف وزیرآباد سے سیالکوٹ جا رہے تھے کہ چک ستیہ پر واقع پٹرول پمپ کے قریب چاند گاڑی رکشہ کو اوور ٹیک کرتے ہوے عقبی جانب سے آنے والی کوسٹر کی زد میں آگئے اور روندے جانے کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں نعشوں کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے فلائنگ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کنڈیکٹر کو مقامی افراد نے پکڑ کر مقامی تھانہ سوہدرہ پولیس کے حوالہ کر دیا دونوں باپ بیٹوں کی اچانک حادثہ میں موت پر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی اہلخانہ ہسپتال پہنچنے پر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے نعشوں کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔
