دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت صرف نیک اور پرہیزگار ماں ہی کر سکتی ہے ، رتبے میں باپ بڑا ہے لیکن خدمت میں ماں کو فضیلت حاصل ہے ، علامی مُفتی حافظ فضلِ رسول شاہد ، تفصیلات کے مطابق گزشہ روز جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مُفتی حافظ فضلِ رسول شاہد نے کہا کہ نیک اور پرہیزگار ماں ہی بچوں کی اچھی تربیت کر سکتی ہے ۔ اللہ پاک نے قرآن پاک میں انبیاء کو بھی والدین سے حُسن سلوک کا حکم دیا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے بھی ہمیں والدین خصوصاً والدہ کی خدمت حکم دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ صرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں نجات ممکن ہے ۔
