ملازمین اور بچے بغیر ناشتہ دفتر اور سکول جاتے ہیں ،قمر گجر
اسلام آباد () وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کی بندش سے عوام سخت پریشان ہیں گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس نہیں عوام مہنگائی سے تو پہلے ہی تنگ ہیں اوپر سے گیس بھی نہیں آتی ڈی بلاکوں میں تو ناشتہ کے بغیر ہمیں دفتر اور بچوں کو سکول جانا پڑتا ہے سماجی شخصیت چوہدری قمر گجر ملک تنویر نوشاہی نے اپنے اخباری بیان میں حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو ترسا ترسا کرنہ مارے بلکہ ایک ہی دفعہ ڈی چوک اور ماڈل ٹاؤن کی طرح ختم کریں اگلے جہان آپ کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہوگا خدارا عوام کو ان کا حق دیا جائے اور بنیادی سہولیات میسر کی جائیں کم از کم صبح دوپہر رات کو تو گیس فراہم کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں
