دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) نوشاہی دستر خوان پر غریب اور متوسط طبقہ کے لئے صرف 100 روپے میں مکمل کھانا جبکہ مستحق افراد کو اپنے اور اپنی فیملی کے لئے فری کھانا دیا جاتا ہے ، عُمر بٹ کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق نوشاہی دسترخوان نزد پنڈی سٹاپ جی ٹی روڈ دینہ کے اونر لاڈلہ عُمر شریف بٹ نے انفارمیٹو ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہاں پر مزدور اور متوسط لوگوں کے لئے صرف 100 روپے میں مکمل کھانا جس میں 3 روٹیاں ، سالن ، چٹنی ، اچار اور سلاد شامل ہے دیا جاتا ہے جبکہ ضرورت مند اور مستحق افراد کے لئے وہی کھانا بالکل فری میں دیا جاتا ہے وہ یہاں نہ صرف خود کھا سکتے ہیں بلکہ اپنی فیملی کے لئے بھی لے جا سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہاں صبح ناشتے میں انڈا ، پراٹھا اور ایک کپ چائے 120 روپے ،نان چنے 100 روپے ، چائے کا کپ30 روپے اور لسی کا گلاس 50 روپے میں ملتا ہے ۔ عمر بٹ نے کہا کہ میری میڈیا کے توسط سے اپیل ہے کہ مخیر حضرات میں سے جو بھی اپنی اور اپنے مرحومین کی طرف سے اس نیک کام میں حصہ ملانا چاہتا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے ۔
