سکول سے واپسی پر 9سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سکول سے واپسی پر 9سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ٹھٹھہ فیقر اللہ کے رہائشی محمد سلیم کا 9سالہ بیٹااحمد سلیم سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کردیا اور اسے بری طرح کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کی خاطر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔شہر وگردونواح میں آوارہ زخمی اور خارش زدہ کتوں کی بھرمار اور انکے غولوں نے آئے روز بچوں،عورتوں پر حملوں نے جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے انتظامیہ کو بار بار آوارہ کتوں کو تلف کرنے بارے کہا گیا لیکن کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔شہریوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرکے ہمارے بچوں کی جانیں محفوظ بنائی جائیں تاکہ ہم انہیں بلا خوف وخطر سکول بھیج سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں