جہلم( اختر شاہ عارف )تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کی طرح جہلم میں بھی سپیشل بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔القاسم ویلفیئر انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان تحصیل دینہ کی طرف سے دینہ کے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمانان خاص میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس زاہد حسین بٹ ، ذیشان جرال اور ملک بدر سعید شامل تھے۔1994ء سے یہ ادارہ اہل علاقہ کے سپیشل بچوں کے لیے لازوال خدمات سر انجام د رہا ہے۔ڈائریکٹر القاسم ویلفیئر انسٹیٹیوٹ محمد بلال نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ ادارے کی شاندار تاریخ کو بیان کیا۔ اور اس ادارے کو کامیاب ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔سپیشل بچوں نے سٹیج پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اور اپنی قابلیت سے یہ ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔اس پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عمر بٹ نے سر انجام دیے۔راجہ محمد اسد خان اور عبدالغفور چوھان چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس سمیت بڑی تعداد میں معزز شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ القاسم ویلفیئر انسٹیٹیوٹ محدود وسائل کے باوجود بغیر کسی تفریق، رنگ، نسل اور ذات سے بالا تر ہو کر خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔مخیر حضرات کو چاہیئے کہ وہ اس ادارے کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کریں
