وزیرآباد (نامہ نگار) تین نومبر 2022 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملہ کیس کے ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیابانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملہ کرنے کیکیس کے مرکزی ملزم نوید مہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں مرکزی ملزم کی عدالت پیشی کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں عدالت نے شہادتیں ریکارڈکرنے کے بعد سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔
