وزیرآباد (نامہ نگار) دو نقاب پوش ڈاکو سرعام کار سوار شہری سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، سی ائی اے اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھانہ سٹی وزیرآباد کی حدود میں غلام رضا چٹھہ سکنہ جعفریہ کالونی وزیرآباد ایچ بی ایل بنک کچہری چوک وزیرآباد سے 45 لاکھ روپے نکلوا کر اپنی گاڑی پر المتوکل فلور مل جا رہا تھا کہ تعاقب کرتے ہوئے بلا نمبری ہنڈا125پر سوار دو موٹر سائیکل سوار دوڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کورکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے پسٹل 9mm سے فائر کیا جو گاڑی کے فرنٹ پر جا لگا اور گاڑی روک کر نقدی 45 لاکھ روپے چھین کر مولانا ظفر علی خان چوک کی طرف فرار ھونے لگے تو پیچھے سے ایک ویگو ڈالا پر نامعلوم سوار وں نے وقوعہ دیکھ کر ملزمان کی جانب فائرنگ کی جس پر ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی شروع کر دی فائرنگ کی زد میں آکر ایک سکنہ کوٹ جعفر کا چنگ چی رکشہ ڈرائیور ناصر رفیق قریشی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو نقدی لیکر فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے،ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پرسی آئی اے اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں سے شہری پریشان اور خوف وہراس میں مبتلا ہوکر رہ گئے۔ شہر میں چوری،ڈکیتی،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجروں،شہریوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور ایماندار،فرض شناس آفیسرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
