وزیر آباد سیاسی و سماجی شخصیت کی جانب سےمستحق طالبات و طلباء کو اسکول کے یونیفارم، جوتے اور جیکٹس تقسیم

Spread the love


رپورٹ سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ کریم پورہ میں سیاسی و سماجی شخصیت صوفی غلام مصطفی کی جانب سے غریب مسکین یتیم اور مستحق طالبات و طلباء کو اسکول کے یونیفارم، جوتے اور جیکٹس تقسیم ۔اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد رب نواز چڈھر صاحب سابقہ جنرل کونسلر بلدیہ وزیر اباد خواجہ شعیب صاحب ۔ایجوکیشن افیسر ڈسٹرکٹ وزیراباد افتاب احمد چیمہ صاحب ان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔مہمانوں کا استقبال سکول کی بچیوں نے ہار پہنا کر کیا ۔پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں جناب صوفی غلام مصطفی کے اس نیک کام کو سراہا ۔اس طرح کے کام اللہ کی رضا کے لیے کیے جاتے ہیں اور محیر حضرات کو چاہیے کہ ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ مقامی فلاحی اداروں کے تعاون سے جو ہمیشہ کی طرح سماجی بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے یہ بچے بہتر تعلیم اور سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔

یہ اقدام اسکول کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور قدم ہے، اور ہم ہمیشہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں