جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایم سی ڈبلیو اے)رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایم سی ڈبلیو اے کی چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر شہناز شاہد نےکی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،روبینہ تبسّم پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،سعدیہ مزمل،سدرہ مزمل،مسرت سلطان،ڈاکٹر مصباح اکرم،ڈاکٹر عائشہ مرزا،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔بعد اذاں تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ سنٹر انچارج تہمینہ گل نے پیش کرتے ہوئے بتایا۔کہ گزشتہ ماہ اس سنٹر سے 82 مریض خواتین اور بچے مستفید ہوئے۔ماہ نومبر2024ء میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے حاضرین کو بتایا گیا۔کہ یہ ایک انتہائی کامیاب پروگرام رہا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر شاہد تنویر نے پروگرام میں شریک خواتین کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے انتہائی مفید معلومات اور مشورے دیئے۔ماہ دسمبر 2024ءمیں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ہونے پروگرام”چیسٹ انفیکشن”کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔کہ اس پروگرام میں ڈاکٹر شہناز شاہد اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اس مرض کے حوالے سے پروگرام کی شرکاء کو اس بیماری کی وجوہات،اس کی تشخیص اور اس مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کےحوالے سے تفصیل سے بتائیں گی۔سیدہ شاہدہ شاہ نے بتایا کہ ادارے کے زیرِ اہتمام ہونے والی “قرآن فہمی کلاس” اب ہر بدھ وار کو صبح سوا دس بجے ہوا کرے گی۔اس اجلاس میں آنے والے سال 2025ءکے لیئے ماہانہ پروگرامز اور ہر ماہ ہونے والے ماہانہ اجلاس کی میزبانی کرنے کیلئے میزبانوں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر شاہد تنویر اور ڈاکٹر شہناز شاہد نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آئیندہ ہر جمعتہ المبارک کو ڈاکٹر سائرہ دو بجے سے چار بجے تک ایم سی ایچ سنٹر المرکزجہلم میں مریض خواتین کا مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی فراہم کریں گی۔اور ضرورت پڑنے پر الٹرا ساونڈ بھی کریں گی۔آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
