وزیرآباد:(نامہ نگار) وزیرآباد احمد نگر روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی اسپتال منتقل،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا
وزیرآباد کے علاقہ احمد نگر روڈ مہر ٹریول کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں پھالوکی کا رہائشی نوجوان ثقلین جاں بحق جبکہ بوڑے والی جی ٹی روڈ کے دو نوجوان عدنان اور یزدان زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد خطرناک حالت اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے
