گجرات جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے مظہر الحق ہاشمی، فاؤنڈر گرین ایکسپریس آرگنائزیشن، اور ان کی ٹیم کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نہ صرف ضلع گجرات بلکہ دیگر علاقوں میں بھی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مثالی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داؤد پور (پنڈی لوہاراں) تا گجرات شاہراہ پر 5000 سے زائد قد آور پھلدار، سایہ دار اور پھولدار درخت لگانے کا منصوبہ ایک اہم اقدام ہے جو نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ڈی سی آفس گجرات کی تزئین و آرائش کے لیے 250 انڈور پودوں کی تنصیب بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے حکومت پنجاب کے گرین ویژن کے تحت ضلع گجرات کو سرسبز و شاداب بنایا جا رہا ہے۔
