اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔معروف سماجی ورکر
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)معروف بزنس وومن و سماجی ورکر محترمہ عمارہ خان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے جس پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے بے گناہ قتل عام کیخلاف ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے۔ معروف بزنس وومن و سماجی ورکر محترمہ عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری قتل عام بند کریں اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری قتل عام کیخلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔