انسانیت کی فلاح مقدم،خدمت خلق خوشنودی خدا کا سب سے بہترین ذریعہ ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) انسانیت کی فلاح مقدم،خدمت خلق خوشنودی خدا کا سب سے بہترین ذریعہ ہے سندس فاونڈیشن کی تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خدمات لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار سرو ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ اظہر بشیر نے تھیلیسیمیا کے آفس میں مریضوں کے لیے گرم ملبوسات کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت،جنرل سیکرٹری فہداللہ بھٹہ،یونس اکرم و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی کفالت اور دیکھ بال صاحب ثروت افراد و ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہمارے لیے ذریعہ نجات بھی، پاکستان ایسے ممالک میں شامل ہے جو غرباء مساکین و یتماء کی معاونت میں اور فلاحی کاموں کے حوالہ سے پیش پیش ہیں ہمارے باشعور افراد ضرورت مند افراد کی فلاح کو اہمیت بھی دیتے ہیں اور فلاحی و تعمیری پروگرامز میں قائدانہ رول ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرو ہیومینٹی کے پلیٹ فارم سے ہمارے ساتھی مخیر افراد کے تعاون سے طبی کیمپوں کے علاوہ فری ادویات کی فراہمی سبزی و اشیائے خورد و نوش،ملبوسات اور یونیفارم و کتب تک مستحق افراد کو پہنچا رہے ہیں اس میں ہمارے لیے اجر بھی ہے مستحق افراد کی مدد بھی اور پاکستان کے مستقبل میں معماروں کی تعمیر کے لیے ایک کردار بھی انہوں نے سندس فاونڈیشن کو تھیلیسیمیا کے مریضوں کی نگہداشت و معالجہ بارے کردار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں