وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے راہنما سراکرم خان نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ امام کائنات حضرت محمدمصطفی ؐ آخری نبی اوررسولؐ ہیں،ختم نبوت ؐہمارے ایمان کا حصہ ہے اورآخری دم تک تحفظ کرتے رہیں گے،دنیا میں عزت اورآخرت میں جنت حاصل کرنے کے لئے ہمیں رہبر کامل پیغمبر انقلاب ؐ کی سیرت کا اپناناہوگا ملک میں اسلام کا نفاذ اور استحکام پاکستان ہماری منزل ہے، انقلاب پیغمبرسیانسانوں کی زندگیاں بدل گئیں نظام مصطفی ؐ سے ہی پاکستانی معاشرہ درست ہوسکتاہے اورملک کواستحکام نصیب ہوگا، سیکو لر لابی ملک کو لادین ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہے،حکمرانوں نے ہر شعبہ سے شریعت نکال دی ہم ورلڈ بینک کے غلام بن گئے ہیں، حکمرانوں کے دل میں اللہ نہیں یورپ کا خوف ہے، مغرب کے مادر پدر آزاد کلچر سے مرعوب مافیا اسلامی تہذیب کوقتل کرنا چاہتا ہے، آج ہمارے ملک کواندرونی وبیرونی کئی طرح کے چیلنجزکاسامناہے امن وامان خواب بن چکا ہے لیکن ملک کودرپیش تمام مسائل کاحل صرف قرآن وسنت کاعملی نفاذہے،ملک میں تبدیلی اورحکمرانوں کی اصلا ح کے لئے عوام کومیدان میں آنا پڑے گا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
