وزیرآباد(نا مہ نگار) صحت کے شعبہ میں حکومت پنجاب خصوصی توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے،ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرناترجیحات میں شامل ہے، سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادمیں ہیلتھ کونسل کاکردگی کی بناء پراپنی مثال آپ ہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر وزیرآبا د محمد رب نواز چدھڑنے ہیلتھ کونسل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرسعدیہ پرویز میر،ناصر محمود اللہ والے بھی موجودتھے۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویزمیرکی نگرانی میں انتظامی امورکو تسلی بخش قراردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
