پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کی کوئی فکر نہیں،خیبرپختونخواہ حکومت قیام امن کی بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کی کوئی فکر نہیں،خیبرپختونخواہ حکومت قیام امن کی بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے، پی ٹی آئی،خیبرپختونخواہ حکومت کے لیے انسانی جانون سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے،عمران خان احتجاج سے رہا نہیں ہو سکتے، اسی لیے وہ قانونی راستہ اختیار کریں قوم کا وقت ضائع نہ کریں بشریٰ بی بی نوجوان نسل کو گمراہی کے راستے پر گامزن کرنے مصروف ہے، پی ٹی آئی ملک و قوم کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ نے سنیئر نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران محمد اکبر بٹ کے برادر نسبتی،میر عبد الرحمن کے چچا اور نعمان کے والد ذوالفقار میر کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عمران سنی کمبوہ،حماد اکبر،احمد اکبر بٹ،عمر اکبر،باؤ عدیل،محمد سرور ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ الحمد ا للہ پاکستان ایک مرتبہ پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے لگا ہے معیشت مستحکم ہو رہی ہے مہنگائی میں واضح کمی سے عوام کی زندگی آسان بنائی جا رہی ہے ملک میں ترقی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب تحریک انتشار حسب روایت ایک مرتبہ پھر سے اس خوشحالی کے راستے رکاوٹ ڈالنے کیلئے احتجاجی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے،پی ٹی آئی کا نشانہ وہ دوست ممالک ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں