اس موقع پر سابق ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر صفدر خان باغی نے انکا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔
پشاور(نمائندہ خصوص) وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی رہائشگاہ پر آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی شہید آصف خان باغی حجرے پر آمد ہوئی اس موقع پر شہید آصف خان باغی کے بھائی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنما سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صفدر خان باغی نے انکا پرتپاک انداز میں استقبال کیا وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے ساتھ وفد میں منیب الرحمن، محمد نعمان اور دیگر بھی موجود تھے۔سںنیئر رہنما صفدر خان باغی کی خوش دامن سالی مرحومہ کی وفات پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے فاتح خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی اور انکے بڑے بھائی شہید آصف خان باغی کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی اور انکی عوامی خدمات پر انکوخراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ شہید کی شہادت کے بعد پیچھلے کئی عشروں سے انکے چھوٹے بھائی صفدر خان باغی کی سیاسی و عوامی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے وفد کی خدمت میں ظہرانہ دیا اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئر رہنما صفدر خان باغی کے بڑے بیٹے سہیال خان و محمد صدیق خان نے وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو پٹھانی روایتی چادر و چترالی ٹوپی پہنائی۔