یومِ قائد اعظم کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیئے سی ڈی سی المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی(کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل) المرکزجہلم کاماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم المرکزجہلم میں زیر صدارت محمد امین میر منعقد ہوا۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،سید مظہر عباس نقوی،میجر(ر) ذرغون گل خان،چوہدری عبد الوحید،
استاد عبد الرحمن مانی،آفس سیکرٹری محمد اعظم اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔بعد ازاں تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی جبکہ تمام بیماروں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل۔سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر)محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا۔کہ ماہ کہ 25-نومبر 2024ء کے دھرنے میں متاثرہ افراد جو راستے بند ہو جانے کی وجہ سے جی ٹی روڈ جہلم اور جہلم پل پر پھنس کر رہ گئے تھے انہیں سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے تقریباً پچیس ہزار روپے کا کھانا اور پانی دیا گیا۔اس کے علاوہ سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے تین مختلف گورنمنٹ سکولز کے مستحق طلباء وطالبات کو یونیفارم تقسیم کیئے گئے۔اس اجلاس میں 25-دسمبر2024ءکو یومِ قائد اعظم کے پروگرام کے حوالے سے یہ بھی طے پایا گیا۔کہ حسب سابق اس بار بھی یہ پروگرام انتہائی شاندار اور پر وقار طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں الیکشن کمشنر چوہدری جاوید اقبال نےسی ڈی سی المرکزجہلم کے حالیہ ہونے والے الیکشن برائے 2025ءـ2026ءمیں منتخب عہدیداران کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ امید ہے کہ نئی کابینہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی بہ احسن و خوبی سر انجام دے گی۔
نئی کابینہ مورخہ 25-دسمبر 2024ء کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں