لندن۔ /گوجرانوالہ عارف چودھری
وائس چیئر پرسن اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے ہیڈ آف منارٹی ونگ انیڈ انٹرنیشنل افیرز یورپ شہزاد بھٹی کی دعوت پر گوجرانوالہ کا دورہ کیا –
ملاقات میں ہیڈ آف منارٹی ونگ انیڈ انٹرنیشنل افیرز یورپ شہزاد بھٹی نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئر پرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر منارٹی کمیونٹی گوجرانوالہ کی طرف سے پرویز بھٹی کونسلر ،آصف گل ،عمران بھٹی ،سہل بھٹی ،سلامت مسیح ، ولسن گل ، الیاس بھٹی ، پاسٹر ریاض مسیح ،امر مسیح،آفاق مسیح ، اور دیگر کمیونٹی ممبران بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے اور منارٹی کمیونٹی کے باہم تعاون اور اوورسیز پاکستانیوں فلاح کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
شہزاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ یورپ اوورسیز شہریوں کی داد رسی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرے گا۔
بیرسٹر امجد ملک نےشہزاد بھٹی اور منارٹی ونگ اور دیگر میزبان کا شکریہ ادا کیا۔ انکے ساتھ انکی اوورسیز ٹیم کے شرکاء لندن سے بیرسٹر حق نواز، متحدہ عرب امارات سے غلام عباس بھٹی، شہزاد ڈوگر، حسن طور ، سعودی عرب سے رانا شہباز احمد، ملائشیا سے چوہدری نثار علی خان ، فرانس سے میاں محمد حنیف ، چائنہ سے عاطف مغل، شاف زیشان ملک اور ایڈمن سید مظہر علی شاہ بھی شریک تھے۔
ہیڈ آف منارٹی ونگ انیڈ انٹرنشنل افیرز یورپ شہزاد بھٹی اور انکی ٹیم نے گوجرانوالہ کی ثقافت کے پیش نظر بیرسٹر امجد ملک کا ڈھول کی تھاپ،گھوڑوں کے ڈانس،بگی ،پھولوں اور آتش بازی کے ساتھ روایتی انداز میں استقبال کرتے ہوئے انہوں رپیوں اور ڈالرز کے ہار بھی پہنانے اور روایتی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے انکو گورث بھی پیش کی جو کہ انکو ہمیشہ پہلوانوں کے شہر کی یاد دلاتا رہے گی۔ بیرسٹر امجد ملک نے شہزاد بھٹی کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا نشان پیش کیا اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا