جس میں عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی، تاج سلطان اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اسلام آباد میں عوام پاکستان پارٹی کی طرف سے مشاورتی کونسل کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی، عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا و سابق گورنر مہتاب خان عباسی ،چیف آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا کرنل(ر) تاج سلطان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افضال اور دیگر نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا مقصد پاکستان کو مضبوط ملک بنانا ہے اور کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جو وقت کی اشد ضرورت ہے۔