وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام ناکام،گلیوں محلوں اور بازاروں میں گندگی کے ڈھیروں نےعلاقہ بھر میں تعفن پھیلا دیا

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام ناکام،گلیوں محلوں اور بازاروں میں گندگی کے ڈھیروں نےعلاقہ بھر میں تعفن پھیلا دیا،کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے کی کی کوئی جگہ نہ ہونے کے باعث سیم نالہ پٹھانکے روڈ،کیلاسکے روڈ،گکھڑروڈ سمیت ساروکی چیمہ روڈپر پلاسٹک بیگز اورگندگی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ،جس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہونے کاحدشہ پیدا ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد صرف شہری علاقے میں محدود ہو کر رہ گئے علاقہ بھر کے عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کرنے والے عملہ کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے تعین کیا جائے اور کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے جس سے عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں