دو روزہ تربیتی ورکشاپ مدارسِ دینیہ کے مدرسینِ شعبہ تحفیظ القرآن کیلئے ایک منفرد کاوش

Spread the love


رپورٹ سکندر ملک ۔
بمقام مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ (وزیر آباد)
شرفِ میزبان:دارالعلوم ضیاءالحرمین سوہدرہ (وزیر آباد)
پہلے روز کے پہلے سیشن کی تصویری جھلکیاں….
اس سیشن میں عالی مرتبت، عزت مآب، سیدی قبلہ سید لختِ حسنین شاہ صاحب (بانی و چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل) نے “حفظ طلباء کا مستقبل کیا…..” کے موضوع پر اھم گفتگو فرمائی۔اس گفتگو میں مسلم ہینڈز کی صورت میں ان کے کامیاب اور عالمگیر تجربے کی واضح جھلک نظر آ رہی تھی۔آپ نے حفظ اداروں میں طلباء کی کامیابی کے پیشِ نظر حفظ القرآن کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر سکول کلاسز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور حافظِ قرآن طلباء کو درسِ نظامی کی طرف لانے کیلئے سامعین کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ وہ ان طلباء کی تربیت ٹھوس بنیادوں پر کریں۔
مزید برآں حفظ طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے اہداف کو مقرر کیا اور ان اہداف کو پانے کے مختلف طریقے بھی وضع کیئے۔
چیئرمین مسلم ہینڈز کے علاوہ اس پہلے سیشن میں شیخ الحدیث مفتی علامہ شوکت علی قادری المعروف ابنِ برکت صاحب (مہتمم المرکز الاسلامیہ نارووال) نے اپنے موضوع پہ سیر حاصل گفتگو کی۔علاوہ ازیں محترم المقام علامہ محمد علی طاہر صاحب (پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ لالہ موسیٰ) نے بھی اپنے موضوع کو خوب نبھایا۔
راقم کو بھی اس سیشن کے آغاز میں شرکاء سے “تربیتی ورکشاپ کی ضرورت و اہمیت اور ورکشاپ کے مقاصد” پہ ہمکلام ھونے کا شرف حاصل ہوا۔
نوٹ: دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے تحت ملک پاکستان کے طو ل و عرض میں پھیلے وسیع نیٹ ورک سے 35 سے زائد برانچز کے مدرسین (شعبہ تحفیظ القرآن) نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں