گجرات مرکزی انجمن تاجراں گجرات صدر جاوید بٹ کی قیادت میں نواب مارکی گجرات میں 11 دسمبر کے روز تاجر کنونشن کا انعقاد کرے گی

Spread the love

،جلالپور جٹاں ( رپورٹ مرزا طارق محمود ) گجرات مرکزی انجمن تاجراں گجرات صدر جاوید بٹ کی قیادت میں نواب مارکی گجرات میں 11 دسمبر کے روز تاجر کنونشن کا انعقاد کرے گی ۔جس میں حکومتی وزراء اور مرکزی انجمن تاجراں پاکستان کے صدر نعیم میر ودیگر بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔اس سلسلہ میں ایک اجلاس گجرات میں صدر جاوید بٹ کی قیافت میں منعقد کیا گیا۔جس میں ضلع گجرات کی تاجر تنظیموں کے سربراھان نے شرکت کی اور مزکورہ تاجر کنونشن کو کامیاب کروانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔جلالپور جٹاں سے صدر مرکزی انجمن تاجراں محمد شفیق مغل۔میر ظھیر احمد ۔ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں تاجر کنونشن کو تاریخی کنونشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اور مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کرنے کا حکم جاوید بٹ اور شفیق مغل نے صادر کر دیا۔تاجر کنونشن میں تاجر برادری کی ھزاروں کی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں