ہڑپہ جناح ٹاؤن کچی آبادی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کےصاف ستھرے پنجاب کاگلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں اورابلتے گٹروں نے پول کھول دیا

Spread the love

اہلیان کچی آبادی کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ساہیوال (چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے نعرے کو چارچاند لگا نے کی بجائے 🌙 گہن لگا دیا گلیوں کا گندا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے اگ لگائی جانے لگی ،جس سے ہڑپہ جناح ٹاؤن کی فضا بدبودار اورریہاشئیوں کا سانس لینا محال ہو گیا۔ تعلیمی اور رفاحی اداروں، کے اگے گٹروں کا گندا پانی کئی دنوں سے کھڑا ہے، جس سے انتہائی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں ماحول بد بوداراور خراب ہو رہا ہے ۔جہاں پر طالبات ، بیمار مریضوں اور نمازیوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔جس پر ہڑپہ کے عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ساہیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور فوری طور پر صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں