رپورٹ سکندر ملک
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد میں حکومت پنجاب اور محکمہ ہیلتھ کی طرف سے ماہانہ معذور بچوں کے بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سوشل ویلفیئر افیسر ڈسٹرکٹ وزیراباد عبید انور صاحب ۔چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران صاحب ۔۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ذیشان صاحب ۔ارتھوپیڈک ڈاکٹر اعجاز ملک صاحب ۔موجود تھے ۔کئی معذور بچوں ۔خواتین اور مردوں کے چیک اپ کیے گئے ۔ہر مہینے میں ایک دفعہ معذور لوگوں کے چیک اپ کیے جاتے ہیں۔ جو میڈیکل بورڈ کی طرف سے معذور پائے جاتے ہیں ۔حکومت کی طرف سے ان کے سرٹیفکیٹ بنائے جاتے ہیں ۔جسے معذور افراد نوکریاں بھی حاصل کرتے ہیں اور ان کے وظیفے بھی لگتے ہیں ۔اور حکومت کی طرف سے بہت زیادہ سہولیات میسر ہوتی ہیں ۔جس سے ان کے اخراجات چلتے ہیں اور وہ محتاجی سے بچ جاتے ہیں ۔اس موقع پر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ذیشان صاحب کا کہنا تھا ۔ہم تمام لوگ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔جس سے زیادہ زیادہ سے زیادہ معذور لوگوں کو فائدہ پہنچے ۔
