میئر برینٹ کونسل( یو کے) طارق ڈار کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ

Spread the love


جہلم ( بلال رضا )
مورخہ 09 دسمبر 2024 کو میئر برینٹ کونسل( یو کے) طارق ڈار نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےان کا استقبال کیا۔
میئر برینٹ کونسل( یو کے) طارق ڈار نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب کے ہمراہ ریسکیو 1122 جہلم سنٹرل اسٹیشن کا دورہ کیا ۔
اس دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کے کام کا طریقہ کار دیکھنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔دورے کے دوران انہوں نےمیڈیکل ٹراما، بلندی سے ریسکیو اور فائر ایمرجنسی کی فرضی مشقوں کا جائزہ بھی لیا ۔
مزید انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
میئر برینٹ کونسل( یو کے) طارق ڈار نے ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔ انہوں نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ اور بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں