فلسطین اور کشمیر کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔عمارہ خان
آج دنیا کے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی تکلیف دہ ہیں۔معروف سوشل ورکر
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا میں جاری جبر، دہشت گردی، قتل و غارت اور انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی تکلیف دہ ہیں ،بالخصوص فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پراردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ آج فلسطین کی حالت دیکھیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے،پورا کا پورا غزہ قبرستان ،جبکہ اسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جو قابل افسوس ہیں۔