وزیرآباد(نا مہ نگار)ٹرانسفارمر سے کرنٹ لگنے کے باعث 24سالہ ٹرک کا ہیلپر جان کی بازی ہار گیا۔مین بازار میں سامان اتارنے کے بعد ڈرائیور موڑ کاٹتے کے لیے ٹرک کو ریورس کر رہا تھا کہ ٹرک ٹرانسفارمر کو چھو گیا جس کے نتیجہ میں بھائی پھیرو فیصل آباد کا رہائشی فرید نامی ہیلپر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔
