وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سارہ عمر نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کا دورہ کیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سارہ عمر نے ڈائریکٹر پنجاب اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ صبیح ذکا ء کے ہمراہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی جلد آباد کاری اور کٹلری کلسٹر وزیر آباد کی ایکسپورٹ بڑھانے کے ضروری اقدامات کو فروغ دینے کے منصوبے کو جلد شروع کرنے کے لیے وہاں کا دورہ کیا۔ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں انہوں نے چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیر آباد اور کٹلری کلسٹر ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ محمد خالدمغل سے بھی ملاقات کی اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی جلد آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان کی رضاکارانہ خدمات کو سراہا۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سارہ عمر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن جس میں گولڈن اکنامک ٹرائی اینگل سٹی وزیر آباد میں کٹلری مصنوعات کی ایکسپورٹ کو اگلے پانچ سالوں میں 2 گنا بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں اس کے لیے ضلع وزیر آباد کی مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور ان کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ میں برینڈنگ کے لیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن انہیں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ جات جاری کرے گی جن کے مقاصد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں نئی فیکٹریوں کی تعمیر ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ضروری خا م میٹریل کی امپورٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں مدد شامل ہو گی اس اسکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اپنی ذاتی سرمایہ کاری بھی ساتھ کرنی ہو گی جس کو 20 فی صد رکھنے کی تجویز ہے فیکٹریوں کی تعمیر کے لیے 1یک کروڑ روپے اور باقی رقم پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور نئے روزگار پیدا کرنے کے لیے لگانی ہو گی اس کے ساتھ کٹلری کی ایکسپورٹ کو ہر سال بڑھانا ہو گا اور پاکستان کی مارکیٹوں میں چائنہ کی بجائے میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا ہو گا اور پہلے سے زیادہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو ٹیکس بھی ساتھ دینا ہوگا اس موقع وزیر آباد کٹلری کلسٹر ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ محمد خالد مغل نے انہیں اپنے سیکٹر کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ہر منصوبے جس سے کٹلری سیکٹر کو فائدہ ہو اس کے لیے رضاکارانہ تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ریجنل دفتر گوجرانوالہ کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن میں وزیر کٹلری کلسٹر ڈویلپمنٹ کو ترجیح دینے پر ان کا اور پنجاب حکومت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں